کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تربت کے علاقے اسٹار پلس میں کشیدہ کاری کی ایک دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ھلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے اچانک دکان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں عدنان ولد طیب سکنہ بلیدہ اور نجیب اللہ ولد دلاور سکنہ خضدار نامی دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، اور شہریوں نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔