کوئٹہ: پاکستانی فورسز پر حملوں میں 5 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی کیے، ہلاک اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کرلیا۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا کی کہ 20 اور 21 فروری کی درمیانی شب بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ کے علاقے شعبان میں ناکہ بندی کیا اور مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز پر حملے کیے، جھڑپوں کے نتیجے میں قابض فورسز کے 5 اہلکار ہلاک جبکہ 10 اہلکار زخمی ہوئے، تنظیم نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کرلیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ شب سرمچاروں نے شعبان میں بیک وقت فورسز کے دو چیک پوسٹوں پر حملے کیے، ان چیک پوسٹوں میں لیویز کے لبادے میں ایف سی کے اہلکار تعینات تھے۔ اس دوران دشمن کی کمک کیلئے کوئٹہ سے آنے والے ایف سی و پولیس کے قافلے کو ایک اور مقام پر سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔ قابض فورسز کے ساتھ مختلف مقامات پر جھڑپیں دو گھنٹے سے زائد جاری رہیں جن میں مجموعی طور پر 5 اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔

آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ حملوں کی ذمہ دار ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھاؤ و خاران میں قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے کارندے پر حملوں کی زمہ داری داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

جمعہ فروری 21 , 2025
سرمچاروں نے گزشتہ روز 12 بجے جھاؤ کے علاقے نونڈڑہ ڈل شہر میں واقع پاکستانی فورسز پر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیئے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے اسنائپر ٹیکٹکل ٹیم نے 20 […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ