
آواران کے علاقے تیرتیج میں مسلح افراد اور ریاستی مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان جھڑپ میں دو افراد جاںبحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق آج شام 4 بجے کے قریب آواران کے علاقے تیرتیج میں مسلح افراد اور ریاستی مسلح گروہ کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی جس میں دونوں جانب جانی نقصان کی اطلاع ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ مسلح افراد کا تعلق آزادی پسند مسلح تنظیم سے تھا، تاہم تاحال کسی تنظیم نے اس حوالے سے بیان جاری نہیں کیا ہے۔