پنجگور ،واشک ( ما نیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ تحصیل پروم ریش پیش بازار سے پاکستانی فورسز نے اکرام فضل نامی نوجوان کو دوسر ی بار دو ساتھیوں یوسف اور عبدین کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ آپ کو علم ہے دو ماہ پہلے کراچی سے فورسز نے اکرام کو چار اور ساتھیوں کے ہمراہ حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا، تاہم دو ہفتے بعد بازیاب ہوگئے تھے ۔

علاوہ ازیں واشک سے نامعلوم مسلح افراد نے لڈی بسیمہ کے مقام سے نصیر احمد اور سونا نامی دو افراد کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیا۔
ایک شخص اغواء کاروں کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
زخمی مغوی نے انکشاف کیا ہے کہ اغواء کار پانچ افراد تھے جو سرف گاڑی میں سوار تھے۔
لیویز فورس نے اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے ۔