
آواران کے علاقے جھاؤ میں مسلح افراد نے حملے میں پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے فوراً بعد مزکورہ مقام پر فوجی گاڑیاں اور ایمبولینس پہنچ کر اپنے ہلاک اور زخمیوں کو لے کر آواران کے جانب روانہ ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد پاکستانی فورسز کو جھاؤ کے علاقے نونڈرہ میں ڈل شہر کے مقام پر قائم فورسز کی چوکی کے باہر اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے بعد فوجی گاڑیاں فوراّ حملے کے مقام پر پہنچ کر اپنے ہلاک اور زخمیوں کو لے کر چلے گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔