عدلیہ نے آج ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ یہ عدالتیں صرف اپنے آقاؤں کی سنتی ہیں۔ سمی دین بلوچ

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے محکمہ انسانی حقوق کے سربراہ سمی دین بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‏آٹھ ستمبر 2024 کو جب مجھے ملک سے باہر ملک سفر کرنے سے غیر قانونی طور پر روکا گیا، تو میں نے اس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا۔ تین ماہ بعد بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک لیٹر پیش کیا گیا، جس میں میرے خلاف درج ایک غیر قانونی ایف آئی آر کا حوالہ دیا گیا تھا، جسے جواز بنا کر ایف آئی اے نے مجھ پر سفری پابندی عائد کی تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے میرا کیس مختلف حربوں کے ذریعے تاخیر کا شکار بنایا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج دسویں 10th پیشی میں جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں آئینی بنچ نے بغیر کسی کارروائی کے، نہ میرے وکیل کے دلائل سنے اور نہ ہی آرگومنٹس پر غور کیا، میرے کیس کو “ڈسپوز آف” کرتے ہوئے کہا کہ میں بلوچستان حکومت سے رجوع کروں۔

سمی دین بلوچ نے کہا ہے کہ بماضی میں سندھ ہائی کورٹ کے کئی فیصلوں کی نظیریں موجود ہیں، جن میں اس جج (جسٹس کریم خان آغا) کے فیصلے بھی شامل ہیں جو میرا کیس سن رہے ہیں۔ ان نظیروں میں عدالتوں نے درخواست گزاروں کو پہلے حکومت سے رجوع کرنے کا کہا، اور پھر خود سفری پابندی کی قانونی حیثیت کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو قانون اور آئین کے مطابق ریلیف فراہم کیا۔ مزید برآں، آج عدالت نے یہ بھی نظرانداز کیا کہ قانون کے مطابق کسی اپیل کا حق صرف وفاقی حکومت کو حاصل ہے، نہ کہ صوبائی حکومت کو، لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میرے درخواست کو صرف خارج کرنا اور مجھے ریلیف سے محروم رکھنا مقصد تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عدلیہ نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ یہ عدالتیں صرف اپنے آقاؤں کی سنتی ہیں، اور ہم جیسے مظلوموں کے لیے یہاں ناانصافی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں۔ وہی لوگ جو ہمیں قانون پر عمل کرنے اور عدلیہ سے رجوع کرنے کا درس دیتے ہیں، انہی عدالتوں کا حال یہ ہے کہ وہ ان اداروں کی آلہ کار بنی ہوئی ہیں جو ہماری آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ کے لوکل طلباء کے سیٹوں پر غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل اور جعلی لوکل سرٹیفکیٹس دینا بند کیا جائے ۔پریس کانفرنس

جمعرات فروری 20 , 2025
مستونگ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ  ایم ڈی کیٹ طلبا کا سراوان پریس کلب مستونگ میں جعلی ڈومیسائل اور  لوکل حاصل کرنے والے غیر مقامی افراد کے خلاف پریس  کانفرنس ۔ مستونگ  ایم ڈی گیٹ طلباء نے کہاکہ ہمارے آج کی پریس کانفرنس کا مقصد ضلع مستونگ کے طلبا کے حقوق […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ