مشکے: تین مختلف حملوں میں دشمن فورسز کے 13 اہلکار ہلاک اور لیفٹیننٹ کاشف سمیت 7 اہلکار زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 17 فروری کو صبح 10 بجے کے قریب مشکے کے علاقے بنڈکی میں زیر تعمیر روڈ پر مامور دشمن فورسز پر سنائیپر سے حملہ کیا۔ ایک اہلکار موقع پر ہی مارا گیا، جب کہ دشمن فورسز نے سرمچاروں کا پیچھا کیا اور اپنی روایتی حکمت عملی کے تحت ان کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی لیکن سرمچاروں کے گوریلا جنگی حربوں نے دشمن کو ناکام بنا دیا۔ بی ایل ایف کے سرمچار پہلے سے ہی دشمن کے طے شدہ روایتی ردعمل کے انتظار میں مختلف لوکیشن پر گھات لگائے بیٹھے رہے، دشمن فورسز کےگھیراؤ میں شامل دو گاڑیوں پر سرمچاروں نے شدید حملہ کیا اور ویگو گاڑیوں میں سوار 5 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ لفٹیننٹ کاشف سمیت 7 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دوسری طرف گھیراؤ کرنے والی ٹیم میں تین موٹرسائیکلو ں پر سوار سات اہلکار حملے کی زد میں آکر ہلاک ہوئے جبکہ ایک موٹرسائیکل جل گئی، باقی دو موٹرسائیکلوں اور ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا ہے کہ دوران جھڑپ دشمن فورسز کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹرز بھی پہنچے اور ایک پیچیدہ جنگ 4 گھنٹوں تک جاری رہی۔ سرمچاروں نے اپنی دستیاب جنگی وسائل کے ساتھ نہ صرف ہیلی کاپٹروں پر شدید حملہ کیا بلکہ اپنی دفاع برقرار رکھتے ہوئے بحفاظت نکلنے میں بھی کامیاب رہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حملے پاکستانی فورسز کے لیے ایک یاد دہانی کا حصہ ہیں کہ بلوچ سرمچار کسی بھی صورت اپنی زمین پر قابض کے موجودگی کو برداشت نہیں کریں گے اور تب تک اس جنگ کو جاری رکھیں گے جب تک بلوچستان کی آزاد حیثیت حاصل نہیں ہو جاتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس حملے کی مکمل ویڈیو فوٹیج جلد بی ایل ایف کے میڈیا سیل آشوب پر جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرنے کے ساتھ پاکستانی فورسز کو مستقبل میں ایسے مزید حملوں کا نشانہ بنائے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی این ایم کا دوروزہ  تربیتی ورکشاپ : رابطہ کاری پارٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے

منگل فروری 18 , 2025
رابطہ کاری کسی بھی جماعت کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے  رابطہ کاری کے موضوع پر پارٹی کے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ