بی ایل ایف کے پاکستانی فورسز و فوجی تنصیبات پر کیے گئے مختلف حملوں کی ویڈیو فوٹیج جاری

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے میڈیا سیل، آشوب نے بی ایل ایف کے مختلف حملوں کی ویڈیو فوٹیج سیریز جاری کی ہے۔

بی ایل ایف کی اس ویڈیو سیریز میں 12 مختلف حملے شامل ہیں، جو حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور فوجی تنصیبات پر کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں سرمچاروں کو پاکستانی افواج، تعمیراتی کمپنیوں اور فوجی رسد کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان حملوں میں جدید اور بھاری ہتھیاروں سے پاکستانی فورسز کی چوکیوں اور قافلوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ پاکستانی فورسز کی گاڑیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو دھماکوں سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بلوچستان بھر میں بی ایل ایف کے شدید حملے جاری ہیں۔ گزشتہ دنوں بی ایل ایف کے ایک شدید حملے میں فورسز کے 17 اہلکار مارے گئے تھے۔ بی ایل ایف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس حملے کی ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی جائے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستانی فورسز نے فوج کشی دوران چار افراد جبری لاپتہ کردیئے

منگل فروری 18 , 2025
آواران ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان ضلع آواران کے تحصیل مشکے شڑدوئی میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکرچار افراد  ناصر ولد گل محمد، شاہ جی ولد جلال، الی جان ولد  لال جان اور اومیت نامی افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔ بتایا جارہاہے کہ فوج کشی دوران فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ