
ضلع کیچ کے علاقے مند میں مسلح افراد کی ایک سنگین حملے میں فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ ہلاکتوں کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔
گزشتہ شام کیچ کے علاقے مند میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو گھیرے میں لے کر ان پر بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ آوار ہوئے۔ حملے کے بعد مسلح افراد چوکی کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد مسلح افراد نے فورسز کے تمام اسلحے و دیگر سامان ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ فورسز کی چوکی کے اہلکاروں کے کمک کیلئے آنے والے قافلے پر بھی گھات لگائے مسلح افراد نے شدید حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
حملوں میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم حکام کے جانب سے تاحال تین فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور چھ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ حملوں میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔