خیرپور( مانیٹرنگ ڈیسک ) سیہون شریف میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کرنے کے لیے آنے والے والے زائرین کی کوچ الٹنے سے 16 افراد ھلاک اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیرپورکی تحصیل رانی پور میں قومی شاہراہ پر حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے میں 16 زائرین ھلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ ھلاک ہونے والوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس حکام موقع پر پہنچے جنہوں نے نعشوں اور زخمیوں کو گمبٹ اور رانی پور ہسپتال منتقل کیاگیا۔مسافر بس لاہور سے ہارون آباد سیہون جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔