ماہ رنگ خلاف بلاجواز پروپیگنڈا، نام نہاد وزیر کی حواس باختگی کو ظاہر کرتا ہے۔ عبدالنبی بنگلزئی

بلوچ آزادی پسند رہنماء عبدالنبی بنگلزئی نے بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراطلاعات کے اس بیان پر کڑی تنقید کی ہے جس میں اس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے الفاظ کو غلط رنگ دیکر پروپیگنڈا کیا ہےکہ انھوں نے خود اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے حملے میں مغربی بلوچستان میں جن لوگوں کو قتل کیا گیا ان کے لواحقین اسلام آباد دھرنے میں موجود ہیں۔

بلوچ رہنماء نے کہا یہ بلاجواز پروپیگنڈا ہے جو نام نہاد وزیر جان اچکزھی کی حواس باختگی کو ظاہر کرتا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ جو لواحقین احتجاج کر رہے ہیں ان سے پوچھا جائے کہ وہ کس کی بازیابی چاہتے ہیں ، تب سچ اور جھوٹ کا پتا چلے گا۔

آپ جانتے ہیں پاکستان نے رواں ہفتے مغربی بلوچستان میں بلوچ مہاجرین پر حملہ کیا تھا جس میں بی این ایم کے مرکزی کونسل کے ممبر چیئرمین دوستا کے پورے خاندان سمیت دس افراد شہید ہوئے تھے ۔ چیئرمین دوستا کے ایک بہنوئی ’ دوست محمد ‘ سال 2012 سے پاکستانی فوج کی حراست میں جبری لاپتہ ہیں۔ان کی جبری گمشدگی کے بعد ان کے خاندان کے کئی افراد مسلسل پاکستانی فوج کی کارروائیوں سے تنگ آکر مغربی بلوچستان منتقل ہوگئے تھے جنھیں حالیہ حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

بی وائی سی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اس سانحے پر ردعمل دیتے ہوئے یہی حوالہ دیا تھا کہ جنھیں نشانہ بنایا گیا ہے ان کے لواحقین اسلام آباد دھرنے میں موجود ہیں ، جسے جان اچکزھی نے غلط رنگ دینے کی کوشش کی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ نسل کشی کیخلاف ہزاروں خواتین وحضرات کی احتجاجی ریلی

اتوار جنوری 21 , 2024
کیچ  تربت سے متصل  علاقہ بلنگور میں احتجاجی ریلی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر ہزاروں کی تعداد میں خواتین و بچوں سمیت لوگ جمع ہوئے اور بلوچ نسل کشی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور  مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے، جن پر بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ