
گوادر میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے مغرب کے بعد گوادر میں اسمائیل قبرستان کے قریب فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ موٹر سائیکل پر گشت کر رہے تھے۔ حملے میں فورسز کے اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جب کہ حملے کے بعد فورسز نے روڈ بلاک کر کے مقامی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔