پروم: قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بناکر فورسز كو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج 13 فروری کو دوپہر ڈیڑھ بجے پنجگور کے علاقے پروم میں کلیری کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کو دونوں اطراف سے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ حملے کے بعد قابض فورسز نے متعدد مارٹر فائر کیے اور شدید فائرنگ کی تاہم سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ مقامات پر پہنچ گئے۔

انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی اور قابض افواج کے مکمل انخلاء تک جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر: موٹر سائیکل پر سوار فوجی اہلکاروں پر بم حملہ

جمعرات فروری 13 , 2025
گوادر میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے مغرب کے بعد گوادر میں اسمائیل قبرستان کے قریب فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ موٹر سائیکل پر گشت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ