
تربت: گزشتہ رات بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے زمیاد ڈرائیور حاتم ولد رحیم کے لواحقین نے مقتول کی لاش کے ہمراہ شہید فدا چوک پر دھرنا دیا ہے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ حاتم کو بلا وجہ قتل کیا گیا ہے۔ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حاتم رحیم کو گزشتہ رات زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا لیکن وہاں انہیں مناسب علاج فراہم نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن انتظامیہ ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی اور نہ ہی جائے وقوعہ کا دورہ کرنے گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے کہ ایک بے گناہ نوجوان کی جان لے لی گئی لیکن انتظامیہ ملزمان کی گرفتاری میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔