
پسنی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا، جبکہ ایک تعمیراتی کمپنی کے گاڑی کو نزر آتش کردیا۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح دس بجے جوھی کلانچ کے مقام پر پاکستانی فورسز کے قافلے کع ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ حملے میں فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جس میں اہلکاروں کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ رات 8 بجے پسنی کے علاقے دراوال کلانچ کے مقام پر سڑک کی تعمیر کرنے والی کمپنی کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے آگ لگا کر تباہ کردیا۔
تاہم مزکورہ دونوں حملوں کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔