تربت: شریف زاکر پر قاتلانہ حملہ، تربت سول سوسائٹی کی کال پر تربت میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

تربت سول سوسائٹی کی کال پر معروف سماجی شخصیت اور ساچان گرائمر سکول کے ڈائریکٹر شریف زاکر پر قاتلانہ حملے کے خلاف آج بدھ کو تربت شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

ہڑتال کے باعث شہر میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ بینک، پٹرول پمپس، مالیاتی ادارے سمیت دفاتر اور پرائیویٹ ادارے بند ہیں۔

شریف زاکر پر حملے کے خلاف آج بدھ کو پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے احتجاجاً اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جب کہ کیچ بار اور مکران بار ایسوسی ایشن کی طرف سے عدالتی کاروائیوں کے بائیکاٹ کے سبب عدالتی امور بھی ٹھپ رہ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ منگل کو نامعلوم افراد نے شریف زاکر پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے زخمی کیا تھا، ان کے پاؤں پر دو گولیاں لگیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ: پاکستانی فورسز پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

بدھ فروری 12 , 2025
ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مسلح افراد کے حملے میں دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تربت سے تقریباً 70 کلومیٹر دور تمپ میں منگل کی رات کو اس وقت پیش آیا جب ایف سی اہلکار گشت کر رہے تھے۔  انہوں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ