ڈیرہ بگٹی( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی فورسز نے سوئی، ڈیرہ بگٹی میں چھاپوں کے دوران پانچ شہریوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ کیے جانے والوں میں توطا ولد موسیٰ بگٹی، غازی ولد چیڈو بگٹی اور جنگل ولد جعفر بگٹی کو بگٹی کالونی سے لے جایا گیا جبکہ جمعہ ولد محمود بگٹی کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دودوانی پل سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا، سیف اللہ ولد کوہی بگٹی کو فورسز اہلکاروں نے سوئی شہر سے اپنے گھر جاتے ہوئے عاشقانی کے مقام سے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔