بلوچ یکجہتی کمیٹی نال زون کی جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

نال ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچ یکجہتی کمیٹی نال زون نے 11 فروری 2025 کو شاشان میڈیکل سینٹر، شادیزئی چوک نال میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔ یہ ریلی بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے 12 سال قبل لاپتہ کیے گئے زاکر اسماعیل بلوچ کی جبری گمشدگی، تربت میں معروف بلوچ سکالر اللہ داد واحد کے ماورائے عدالت قتل، خاران سے دو بھائیوں مبارک بلوچ اور علی بلوچ کی گمشدگی، اور اسماء بلوچ کے اغواء کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ان واقعات کو ریاستی جبر قرار دیتے ہوئے گمشدہ افراد کی فوری بازیابی، انصاف کی فراہمی، اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

شرکاء نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیں اور مظلوم عوام کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بابا شہید نواب خیر بخش مری نے پہاڑوں کو اپنا دوست بنایا۔تحریر بْرمش شاشانی۔

منگل فروری 11 , 2025
شہید نواب خیر بخش  مری نے پہاڑوں کو اپنا مسکن بنا لئے تھا اور اُس کا بیٹا اُس کی ساتھ تھا شہید بالاچ مری نے اپنا باپ کا ساتھ دیا تھا اور اُس کا بیٹا تھا یلکن بابا خیر بخش نے اپنا دوست  بنایا بالاچ نے اپنا باپ کا سہارا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ