آواران حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

آواران بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے لباچ کے چوکو میں قائم دشمن کی چوکی کو نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے جمعے کی شام چھ بجے چوکو میں قائم چوکی کو جدید و خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر قابض دشمن کو شدید مالی و جانی نقصان سے دو چار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج اور ذیلی محکمے فرینٹر کانسٹیبلری پر سرمچاروں کے مہلک اور تیز رفتار حملے گوریلا تیکنیک کی بنیادوں پر کئے جارہے ہیں اور آئندہ بھی اس اعصابی جنگ کے اصولوں کے مطابق قابض اہلکاروں کو نشانہ بنانا تنظیم کے مقاصد کے حصول کا ذریعہ ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ بلوچستان کی مکمل آزادی تک قابض کے مفادات ہمارے نشانے پر ہونگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی مرکزی کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ، مبارک قاضی کی یاد میں پسنی میں پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا

اتوار جنوری 21 , 2024
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی دوسری مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین شبیر بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا ۔ مرکزی کمیٹی اجلاس میں سیکرٹری رپورٹ ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال کے ایجنڈوں پر مسلسل دو دن سیر حاصل بحث کی گئی اور آئندہ لائحہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ