شال ( مانیٹرنگ ڈیسک )شال میختر کے علاقے وت درگئی میں دو گرہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے دو افراد ھلاک ہوگئے۔

دوسری جانب منجھوشوری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری سکول استاد نادر علی عمرانی ھلاک ہوگیا ملزمان فرار ۔ واقع کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں۔
ادھر سبی بختیارآباد لیویز فورس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان بھاگ ناڑی روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں , ایک ڈاکو زخمی ہوگیا ۔
علاوہ ازیں شال ژوب دہائی خان مرکزی شاہراہ پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ھلاک ہو گئے۔
دریں اثناء اوتھل مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کے قریب پروبکس کار اور ٹو ڈی کار میں تصادم ہوا جس میں یک شخص ھلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔
اورماڑہ مکران کوسٹل ہائی وے پر سنگل کے مقام پہ پروبکس اور ٹوڈی گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاع ملنے پر ایمرجنسی رسپانس سنٹر لیاری، پھور اور رسملان کی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔