منگل، 11 فروری، 2025 | زرمبش نیوز

بولان میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے شاہراہ پر دو مقامات پر ناکہ بندی کرکے سنیپ چیکنگ کی دوران چیکنگ مسلح افراد نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا جبکہ دو مختلف حملوں میں فورسز کو نشانہ بنایا۔
اطلاعات مطابق گزشتہ رات مسلح افراد نے بولان کے علاقے پیرغائب میں شاہراہ پر گھنٹوں تک ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی جبکہ دوران چیکنگ مسلح افراد نے ناصر نامی شخص کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔ جبکہ بی بی نانی کے مقام پر بھی مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔
مزید بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ رات بولان کے علاقے پیرغائب کراس پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملے کے وقت متعدد دھماکوں سمیت شدید فائرنگ کی آواز سنائی گئی۔
جبکہ بی بی نانی کے مقام پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا اس وقت دھماکوں اور شدید فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔
ضلعی انتظامیہ بولان نے ان حملوں اور ناکہ بندیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو گھنٹوں سے روڈ مکمل بند رہے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ہے۔
تاہم چاروں حملوں کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔