پسنی میں قابض پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک کردیئے گئے – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج اور کوسٹ گارڈز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بناکر پانچ اہلکار ہلاک کردیئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے پسنی شہر میں کوسٹ گارڈز کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر تعینات اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جبکہ اس دوران گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے گئے جو کامیابی سے اپنے اہداف پر لگے۔ حملے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے منصوبہ بندی کے تحت بنگلہ بازار کے مقام پر قابض فوج کے راستے پر آئی ای ڈی نصب کیا۔ حملے کے بعد مذکورہ مقام پر قابض پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں پر مشتمل گشتی پارٹی پہنچی، جس کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا، دشمن فوج کی ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آئی، جس کے نتیجے میں پانچ دشمن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملے کے بعد بزدل دشمن فوج نے عام آبادیوں پر شدید فائرنگ کی جبکہ میڈیا پر اپنے نقصانات چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے سرمچاروں کے جانی نقصان کا دعویٰ کیا۔ حواس باختہ پاکستانی فوج نے رات گئے متعدد شہریوں کو جبری گمشدگیوں کا بھی نشانہ بنایا۔

بی ایل اے نے آخر میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ قابض پاکستانی فوج و اس کے شراکت داروں سے بلوچ قوم پر ہونے والے ہر ظلم کا حساب لیا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فورسز نے آٹھ سے دس فروری کے دوران پسنی سے گیارہ افراد جبری لاپتہ کیے، پانک کا عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے ایکشن لینے کا مطالبہ

پیر فروری 10 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ سے منسلک انسانی حقوق کے ادارے پانک نے آٹھ سے دس فروری کے دوران پسنی سے فورسز کے ہاتھوں گیارہ افراد کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ان 11 افراد کی گرفتاری بعد جبری لاپتہ کیا جانا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ