کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ بلیدہ کے علاقے سلو سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو بندوق کے زور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے علاقے سلو میں جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے کے قریب دو موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر سلو کے رہائشی نوجوان عبدالقیوم کو اغوا کرکے انکی آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ باندھ کر لے گئے ۔ جس کے بعد ان کی خبر نہیں ہے۔