وڈھ میں بی وائی سی  کی احتجاج، صحافیوں سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ دائر


خضدار  وڈھ میں گذشتہ دنوں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اعلان پر نکالی گئی ریلی کے منتظمین اور شرکا سمیت احتجاج کو کوریج کرنے والے صحافی کے خلاف  پاکستانی سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کیاگیا۔

بلوچستان میں حالیہ احتجاجوں کے چلتے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگ بلوچستان سے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالتی قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت میں ایک منظم دھرنا 57 ویں دن سے جاری ہے ۔

آپ کو علم ہے گزشتہ سال نومبر میں تربت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے بالاچ بلوچ کے قتل کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی  کی جانب سے شروع ہونے والے “بلوچ نسل کشی” کے خلاف لانگ مارچ تربت تا اسلام آباد  دؤران جہاں بلوچستان کے ہر شہر میں مظاہرے ہوئے وہیں پاکستان کے دیگر صوبوں سمیت بیرونی ممالک بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ اسلام آباد میں  لانگ مارچ کے پہنچنے کے بعد  لانگ مارچ کو قیادت کرنے والی بی وائی سی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت متعدد خواتین اور سینکروں طلباء کو گرفتار کیا گیا ، دو دن بعد ہائی کورٹ  کی حکم پر گرفتار خواتین وحضرات کو چھوڑدیا گیا جنھوں نے اسلام آباد پریس کلب سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئیں ۔

اس طرح  بلوچ یکجہتی کمیٹی کی بلوچ نسل کشی خلاف مارچ کے تیسرے فیز میں بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں 15 جنوری کو شہریوں نے بڑی تعداد میں ریلی نکالی جہاں گذشتہ روز پولیس نے مظاہرین اور احتجاج کو کوریج دینے والے وڈھ پریس کلب کے سینئر صحافی مسعود احمد لہڑی پر وڈھ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔ 

خیال رہے کہ یہ ضلع خضدار میں صحافیوں کے خلاف بلوچ مظاہرین کو کوریج دینے پر ایف آئی آر کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل گذشتہ روز خضدار شہر میں احتجاج کوریج دینے والے ندیم گرگناڑی پر بھی پولیس نے مقدمہ دائر کیا گیا تھا ۔

خضدار کے صحافیوں تنظیموں نے پولیس کی جانب سے صحافیوں کو مقدمہ میں نامزد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس میں پولیس کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے سلسلے کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو صحافیوں کو اپنے ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے روکنے کی کوشش قرار دیا ہے اور کہاہے کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں کو کبھی برداشت  نہیں کریں گے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز پر حملے ، پاکستانی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپ ، وزیرستان میں فائرنگ سے 4 افراد ھلاک

ہفتہ جنوری 20 , 2024
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں بھی ایک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا ـ  جس میں تین ایف سی اہلکار ھلاک و زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخواہ کے علاقے باڑہ میں کوھی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ