خضدار ریلی کی کوریج پر سینیئر صحافی کیخلاف درج مقدمہ ختم کیا جائے۔ خضدار پریس کلب کا ہنگامی اجلاس

خضدار صحافی پر ایف آئی آر بدنیتی قرار

خضدار پریس کلب کا ہنگامی اجلاس، سینئرصحافی ندیم گرگناڑی کے خلاف و ایف آئی آر کی مذمت۔ ایف آئی آر صحافتی امور میں رکاوٹ کا حربہ قرار۔ صحافتی برادری کا جنرل باڈی کے اجلاس میں کہنا تھاکہ رواں ماہ 15 جنوری کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ہونے والی ریلی کی خضدار پریس کلب کی ٹیم نے کوریج کی تھی جس کی پاداش میں خضدار پریس کلب کے سینئر صحافی، و سابق صدر خضدار پریس کلب ندیم گرگناڑی پر سٹی تھانہ خضدار میں ایف آئی آر درج کیاگیا، جس کی مذمت کرتےہیں ۔ اور اس ایف آئی آر کو صحافتی امور میں رکاوٹیں ڈالے جانے کا حربہ قرار دیتے ہیں ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ ایف آئی آر کی ہر سطح پر مذمت کی جائے گی، اس کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی صحافتی تنظیموں سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ و ذمہ دارا افسران سے ملاقات کرنے کے علاوہ آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی خضدار رینج سمیت حکام بالا کو لیٹر لکھ کر واضح کیا جائے گا کہ ایف آئی آر واپس لی جائے بصورت دیگر ہم صحافتی امور سرانجام دینے کا سلسلہ معطل کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

وڈھ میں بی وائی سی  کی احتجاج، صحافیوں سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ دائر

ہفتہ جنوری 20 , 2024
خضدار  وڈھ میں گذشتہ دنوں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اعلان پر نکالی گئی ریلی کے منتظمین اور شرکا سمیت احتجاج کو کوریج کرنے والے صحافی کے خلاف  پاکستانی سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کیاگیا۔ بلوچستان میں حالیہ احتجاجوں کے چلتے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ