آسمہ جتک کا اغوا کوئی الگ تھلگ جرم نہیں ہے، بلکہ یہ بلوچ عوام کو دہشت زدہ کرنے اور خاموش کرانے کے لیے پاکستان کے منظم تشدد کے سلسلے کا حصہ ہے۔ڈاکٹر نسیم بلوچ

بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے جاری بیان مین کہا ہے کہ خضدار میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے، آسمہ اور اس کا خاندان جبری بے دخلی، ٹارگٹ کلنگ، اور ریاستی پشت پناہی میں کام کرنے والے موت کے اسکواڈز کے ذریعے ہراسانی کا شکار رہے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ اب، انہیں انہی قوتوں نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے جنہوں نے ان کے منگیتر کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب انہوں نے زبردستی شادی سے انکار کر دیا تھا۔

یہ جرائم مکمل استثنیٰ کے ساتھ انجام دیے جا رہے ہیں، اور ان کے پیچھے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب ثناء اللہ زہری کا ہاتھ ہے، جن کی نجی ملیشیائیں بلوچستان میں کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ رحیم بخش اور ظہور جمالزئی جیسے مجرم، جو متعدد اغوا، قتل، اور پرتشدد کارروائیوں کے ذمہ دار ہیں، آج بھی پاکستانی ریاست کی پشت پناہی کی بدولت قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔

یہ محض انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں، بلکہ جنگی جرم ہے۔ بلوچ خواتین کے جبری گمشدگیوں اور ظلم و جبر کے ہتھیار کے طور پر تشدد کے استعمال کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔

انھوں نے مزید کہاہے کہ دنیا کو پاکستان کو بلوچستان میں کیے جانے والے جرائم پر جوابدہ ٹھہرانا ہوگا اور آسمہ جتک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرنا ہوگا۔

انھوں نے آخر میں کہاہے کہ خاموشی مجرمانہ شریک ہونے کے مترادف ہے! عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں، کارکنوں اور بین الاقوامی اداروں کو فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لالا ابراہیم کے انتقال پر ڈاکٹر اللہ نذر اور اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ چئیرمین خلیل بلوچ

جمعہ فروری 7 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق چئیرمین خلیل بلوچ نے شوشل میڈیا ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں لکھا ہے مجھے اپنے رفیق ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے بڑے بھائی لالا ابراہیم اور لمہ فضیلہ کے بہنوئی اور شہید سکندر جان کے والد کی وفات کی خبر سن کر دکھ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ