
بلوچ قومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے بڑے بھائی لالا ابراہیم بلوچ انتقال کرگئے ۔ مرحوم شہید سکندر کے والد تھے۔ بلوچ قوم پرست حلقوں نے انکی انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت کے لئے دعا کی ہے ۔
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہاکہ بلوچ قومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر کے بھائی اور شہید سکندر جان کے والد واجہ لالا ابراہیم کے انتقال پر ہمیں گہرا رنج ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو اس مشکل وقت میں صبر جمیل عطا فرمائے۔