خضدار واقعہ: ڈیتھ اسکواڈز نے بلوچستان میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے – ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ ‏بلوچستان میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے گذشتہ رات خضدار سے ایک بلوچ خاتون، عاصمہ بلوچ، کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا۔

انہوں نے کہاکہ عاصمہ کے لواحقین نے خضدار میں دو مقامات پر دھرنا دے رکھا ہے، جہاں ان کی والدہ قرآن ہاتھ میں لیے بیٹھی ہیں۔

‏ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاکہ ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ نے بلوچستان میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ فوج اور خفیہ اداروں کی سرپرستی میں یہ عناصر کسی بھی گھر میں گھس کر سفید پوش شہریوں کی عزتِ نفس کو پامال کرتے ہیں۔

‏انہوں نے کہاکہ میں خضدار کے عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس جبر کے خلاف آواز بلند کریں اور عاصمہ کے خاندان کے دھرنے میں شرکت کرکے ان کا ساتھ دیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان میں جبری نقل مکانی، ٹارگٹ تشدد اور صنفی بنیادوں پر ظلم و ستم کا شکار عاصمہ جتک کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پانک

جمعرات فروری 6 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ کے محکمہ انسانی حقوق پانک نے ایکس اکاؤنٹ میں جاری کردہ بیان میں لکھا کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں کل رات ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں ماورائے آئین و قانون عاصمہ جتک کی حراست بعد جبری گمشدگی کی مذمت کی اور لکھا کہ اس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ