سیہون شریف: ٹریفک حادثے میں 6 افراد ھلاک 15 زخمی

سندھ ٹرک ویں کار میں حادثہ 6 ھلاک 15 زخمی

سیہون شریف: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد ھلاک جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب کوریجا گوٹھ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار، وین اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گیا۔

حادثے میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلیدہ: پاکستانی فورسز نے کسان کو 3 دن تک لاپتہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا

ہفتہ جنوری 20 , 2024
کیچ فورسز نے کسان کو تین تک تشدد کا نشانہ بنایا

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ