تربت(مانیٹرنگ ڈیسک) تربت فورسز کے چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری،ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں کی پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی پر لواحقین نے جاری بیان میں کہا ہے کہ تربت کے علاقہ بہمن سے سیکیورٹی فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب گھروں پر چھاپےمار کر ہمارے خاندان کے14 سے 16 سال کے 5 بچوں روشن علی محمد، راحیل علی محمد، نعیم بشیر، آدم غلام جان اور نعمان رفیق کو حراست میں لیکر ساتھ لے گئے جس کے بعد انکے حوالے سے انھیں کوئی معلومات نہیں دیئے جارہے ہیں۔

لواحقین نے مزید کہاہے کہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف کل تربت میں بازار بند کرکے ہڑتال کی جائے گی ، اور ڈی بلوچ کراس پر دھرنا دیا جائیگا۔
انھوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی سمیت تمام سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے ہڑتال اور دھرنا کی حمایت اور عملاً احتجاجوں میں شمولیت کرنے کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ ہمیں اپنے بچوں کی زندگی کی حوالے سے گہری تشویش ہے۔