تربت اسکول ڈائریکٹر کا  کم سن بیٹا رشتہ دار سمیت لاپتہ ہوگئے

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت ، سیکنڈ ایئر کے 17 سالہ طالب علم کامل شریف ولد شریف ذاکر  اور ان کے قریبی رشتہ دار احسان سرور بدھ کی صبح 9 بجے سے لاپتہ ہیں۔ ان کے فون بھی صبح سے مسلسل بند آرہے ہیں۔

کامل شریف، ساچان اسکول کے ڈائریکٹر اور متحرک سماجی شخصیت شریف ذاکر کے بیٹے ہیں جب کہ احسان سرور ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔

شریف ذاکر نے دونوں نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق بدھ کی صبح 9 بجے یہ دونوں نوجوان ساچان اسکول سے پارک ہوٹل کے قریب ایک ضروری کام کے سلسلے میں گئے تھے لیکن واپس نہیں آئے اور تب سے ان کے فون مسلسل بند ہیں۔

شریف ذاکر نے بتایا کہ انہوں نے دونوں نوجوانوں کو تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی سراغ نہ ملا اس کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن جا کر گمشدگی کی درخواست جمع کرائی تاکہ پولیس ان کے لاپتہ ہونے اور ممکنہ اغواء کاروں کا کھوج لگا سکے۔

آپ کو علم ہے  دو دن قبل سنگانی سر میں شریف ذاکر کی رہائش گاہ پر دستی بم پھینکا گیا اور اس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی تاہم اس واقعہ کے بعد کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری لاپتہ سعید احمد اور غلام مصطفی کو بازیاب کیا جائے۔چیئرمین نصراللہ بلوچ

منگل فروری 4 , 2025
شال ( پریس ریلیز ) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5720 واں روز جاری رہا۔ اس موقع پر لاپتہ سیعد احمد کے بھائی نوید احمد اور لاپتہ غلام مصطفی کے بھائی حافظ عبداللہ مستونگ سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ