قلات (مانیٹرنگ ڈیسک ) قلات منگچر اور آس پاس کے علاقوں میں پاکستانی فورسز کا یکم فروری سے محاصرہ جاری ہے ۔
علاقہ میں زمینی فوج کے علاوہ فضا میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں سمیت ڈرونز کی پروازیں مسلسل جاری ہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ گزشتہ روز پاکستانی وزیرآعظم کی شال بلوچستان آمد کے بعد سے قلات کے متعدد علاقوں بشمول منگچر، شیخڑی کراس، میلوی کے قریب غیرمعمولی فضائی و زمینی موومنٹ جاری ہے۔