پنجگور زون  تشکیل دیا گیا،پنجگور زون کی جانب سے محمد حسین عنقا کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔این ڈی پی

پنجگور ( پریس ریلیز ) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی پی پنجگور زون کی تشکیل کیلئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس کے مہمان خاص مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی معراج شاد بلوچ تھے۔

اجلاس میں پارٹی آئین و منشور سمیت تنظیمی امور، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال زیر بحث رہے۔
مرکزی رہنما پارٹی آئین و منشور پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی پی کی آئین و منشور بلوچ نیشنلزم کی آبیاری ہے، اور نیشنلزم کا بنیادی تصور ہی قومی خود مختاری کے ساتھ جڑی ہے، قومی حق حاکمیت کو پست و پشت ڈال کر کبھی فیڈریشن، کبھی صوبائی خود مختاری یا ریاستی آئین و قانون کو مان کر اس کے اندر رہتے ہوئے انسانی حقوق کی دعوی کرنے والے ادارے اور لوگ بلوچ قوم کو دھوکے کے سواء اور کچھ نہیں دے سکتے. لہذا بلوچ عوام کو چاہیے کہ ان کو نیشنلزم کی بنیادی تصور کو لے کر قومی حق حاکمیت کی جدوجہد کے ساتھ جڑنا ہوگا۔

عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال پر اجلاس کے شرکاء نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اور معیشت ہمیشہ ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم رہے ہیں، عالمی معیشت ہمیشہ سرمایہ داروں اور ملٹی نیشنل کمپنوں کے ہاتھوں یرغمال رہی ہے، اسی لیے عالمی سیاست بھی اس وقت سرمایہ دارو‍ں کے مٹھی میں ہے، جہاں عام لوگوں کیلئے اور خاص کر محکوم اقوام کیلئے کوئی خاطر خواہ راہ نجات نہیں ہے. لہذا محکوم اقوام کو چاہیے کہ وہ سرمایہ دارانہ اور سامراجی ریاستوں کی تشکیل کردہ اداروں کی جانب نظریں چار کرنے کی بجائے اپنی قوم جدوجہد کو مزید مضبوط اور منظم کرنے کی طرف توجہ دیں. اسی طرح کوئی بھی بلوچ جہاں کہیں بھی ہے وہ اپنی قوم جدوجہد کو مزید منظم اور مضبوط کرنے کیلئے تگ و دو کرے۔
اجلاس کے آخر میں این ڈی پی پنجگور زون تشکیل دیا گیا جس میں آرگنائزر  نجم بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر عطاء بلوچ اور اسد بلوچ آرگنائزر کمیٹی منتخب ہوگئے

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ