شال( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مزید 2 افراد کے جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ دو بازیاب ۔
ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے بگٹی کالونی میں بگو ولد براہم بگٹی نامی شخص کو فورسز اہلکاروں نے دن دھاڑے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
علاوہ ازیں 29 جنوری 2025 کو نصیر آباد کے علاقے چھتر میں شکلوں بگٹی نامی شخص کو ایف سی اہلکاروں نے جبری لاپتہ کردیا ۔
وہاں رکنی سے جبری لاپتہ ہونے والا بلوچی فنکار ناڑی گلاب بازیاب ہواہے۔جبکہ ضلع نوشکی سے لاپتہ فٹبالر فیروز خان ولد حاجی موسی خان بڑیچ 4 مہینے بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر غریب آباد پہنچ گیا ہے ۔