کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت آپسر میں مین روڈ پر پاکستانی فورسز نے ایک موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر تین نوجوان سوار تھے جو مبینہ طور پر نہیں رکے جس پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوا جس کے بعد زخمی سمیت تینوں نوجوانوں کو فورسز نے حراست میں لے لیا ۔
ابھی تک گرفتار نوجوانوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔