
کیچ:گزشتہ رات پاکستانی فورسز کی جانب سے تشکیل دیے گئے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے کونشکلات میں بلوچی گلوکار استاد منہاج مختار کے گھر پر حملہ کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایک بجے پاکستانی فورسز اپنے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ساتھ چار سے پانچ گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں پر پہنچے اور گھر میں گھس گئے۔ فائرنگ سے گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا اور دیوار پر دستی بم پھینکے گئے۔ جبکہ گھر والوں کو دو تین گھنٹے تک ہراساں اور تشدد کرتے رہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے منہاج مختار کے گھر پر حملہ کیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی متعدد بار ان کے گھروں پر حملے کیے گئے اور انہیں نذر آتش کیا گیا۔ جبکہ گھروں کے قیمتی سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
گزشتہ سال پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے استاد منہاج مختار کے گھر پر تین سے چار بار پر حملہ کیا اور فائرنگ کرکے گھروں کو نقصان پہنچایا گیا۔ گھر والوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ قیمتی سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔