
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل رات آٹھ بجکر بیس منٹ پر پسنی ببرشور میں کوسٹ گارڈ کیمپ پر حملہ کیا، حملے میں دشمن کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے کوسٹ گارڈ اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مرکزی گیٹ کے سامنے کھڑے تھے، حملے کے بعد کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے سرمچاروں کا راستہ روکنے کیلئے شدید فائرنگ کیا لیکن سرمچار شہری گوریلا حکمت عملی اپناتے ہوئے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے،اور سرزمین کی آزادی تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔