گومازی اور نوشکی پر گزشتہ رات مسلح افراد نے دو مختلف حملوں میں فورسز کے کیمپ اور چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے تمپ گومازی میں مسلح افراد نے شہید کپٹین جہانگیر کے گھر پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو گزشتہ رات نو بجے کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ حملے کے دوران متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جس سے فورسز کے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ کافی عرصے سے پاکستانی فورسز نے شہید کیپٹن جہانگیر کے گھر پر قبضہ کرکے آبادی میں اپنی چوکی قائم کر رکھی ہے جسے متعدد بار مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔
دریں اثناء نوشکی میں بھی مسلح افراد نے ہژدہ خول کے مقام پر قائم فورسز کے مین کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آدھے گھنٹے سے زائد عرصے تک شدید فائرنگ کے ساتھ کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
جبکہ گزشتہ روز تمپ میں بھی فائرنگ کی آواز سنائی دی تاہم ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔