داعش کے خلاف کردوں کی فتح کی دسویں سالگرہ  پر جرمنی میں مظاہرہ ،  بی این ایم کے نمائندے کی شرکت

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) جرمنی کی جوائنٹ سیکریٹری شلی بلوچ نے  جرمنی میں  آپرن پلاٹز ، ھنوفر میں ہوئے ’’  کوبانی میں داعش کے خلاف کردوں کی فتح کی دسویں سالگرہ ‘‘ کے موقع پر ہوئے مظاہرے میں  پارٹی کی نمائندہ کے طور پر شرکت کی اور کردوں کی جدوجہد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ 

انھوں نے اس موقع پر کرد مظاہرین سے خطاب کر خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچ اور کرد ایک جیسی  صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، دونوں  اقوام کو دہائیوں سے ریاستی پشت پناہی میں ہونے والے مظالم، محکومی اور جبر کا  سامنا  ہے۔

شلی نے کہا کسی بھی قوم کی انقلابی ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی ہوتا ہے۔ یہ خوش قسمتی ہے کہ کرد اور بلوچ دونوں میں بہادر، سیاسی شعور رکھنے والی خودمختار خواتین کی قوت موجود ہے۔

انھوں نے انسانی حقوق کے معتبر اداروں کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بلوچ خواتین  کی جبری گمشدگیوں کے کیسز کو دستاویزی شکل دی ہے، جنھیں آزادی کی جدوجہد میں شامل مردوں کو سزا دینے کے لیے نشانہ بنایا گیا۔ یہ جبری گمشدگیاں بین الاقوامی قوانین، بشمول بین الاقوامی عہد نامہ برائے شہری و سیاسی حقوق (ICCPR) کی خلاف ورزی ہیں۔ بلوچ حقوق کی وکالت کرنے والی خواتین کارکنان اور صحافی اکثر دھمکیوں، ہراسانی، اور بعض اوقات جلاوطنی کا سامنا کرتی ہیں۔ جیسا کہ کینیڈا میں شہید بانک کریمہ کو جلا وطنی کا سامنا کرنا پڑا ۔

شلی بلوچ نے کہا بلوچ خواتین کی جدوجہد میں اہمیت ان کی ہمت اور انصاف کے لیے وابستگی کی علامت ہے، حالانکہ انھیں سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ پھر بھی وہ بلوچ  ثقافت کے محافظ، اور مزاحمت کی آواز کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اورماڑہ، 14 افراد فالج کے شکار، 4 افراد لقمہ اجل بن گئے ،عوام کھارا پانی پینے پر مجبور ہیں ، عوامی حلقے

بدھ جنوری 29 , 2025
اورماڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اورماڑہ فالج کے واقعات میں اضافہ، 14 افراد فالج کا شکار 4 افراد لقمہ اجل بن گئے اورماڑہ میں سردیوں کے موسم میں فالج کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پچھلے دو مہینوں میں چودہ افراد فالج کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے چار افراد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ