آلہ کار کی ہلاکت و معدنیات لیجانے والی گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تربت اور قلات میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کے مخبر و آلہ کار کو ہلاک کردیا اور بلوچ معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت میں کلاتک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے غلام جان ولد محمد عصا سکنہ ہفتو ڈگار کہن کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ آلہ کار غلام جان مسلح جھتے ڈیتھ اسکواڈ سے کافی عرصے سے منسلک تھا جو علاقے میں گھروں پر چھاپوں اور جبری گمشدگیوں میں قابض فوج کی سہولت کاری میں براہ راست ملوث تھا جبکہ علاقے میں مسلح جھتے کے ہمراہ ناکہ بندیوں، ڈکیتی اور منشیات کے کاروبار میں شامل تھا۔

انہوں نے کہاہے کہ غلام جان کو قومی غداری کا مرتکب ہونے پر سرمچاروں نے نشانہ بناکر ہلاک کردیا جبکہ اس کے موٹر سائیکل و دیگر چیزوں کو تحویل میں لیا گیا۔

انکا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے منگل کی شب قلات کے علاقے منگچر میں رنگی کراس کے مقام پر بلوچ قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔سرمچاروں نے معدنیات لیجانے والی تین گاڑیوں کو مسلح حملے میں نشانہ بناکر ناکارہ بنادیا۔

آخر میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کولواہ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

منگل جنوری 28 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ 27 جنوری کی صبح 11:30بجے سرمچاروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ