
آزادی پسند بلوچ رہنماء میر جاوید مینگل نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں ناسور کثرت بہت ہیں جنہیں ایک میجر سرجری کی ضرورت ہے۔
یہ بات میر جاوید مینگل نے صحافی اکبر نوتیزئی کی ٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے کہا جس میں اکبر نوتیزئی لکھتے ہیں کہ بی این پی مینگل کے مرکزی رہنماء اور ایم پی اے واجہ ثناء بلوچ نے سیندک پراجیکٹ کے متعلق کورٹ میں دائر اپنے کیس کی پیروی اس لئے نہیں کی کیونکہ ان کے بھائی سمیع اللہ بلوچ کو جوزک ایئرپورٹ چاغی کا ٹھیکہ دیا گیا۔
میر جاوید مینگل نے کہا کہ ان لوگوں نے سردار عطاء اللہ خان مینگل کے سیاسی نظریات اور اصولوں سے روگردانی کرکے صادق سنجرانی اور قدوس بزنجو جیسے لوگوں کو اپنا ہم خیال سمجھا۔ ان ناسوروں سے چھٹکارا پانے کے لئے ایک بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔