بلوچستان فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں دو خواتین سمیت 11 افراد قتل ہوگئے

شال ، روالپنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کےعلاقے گلستان میں گزشتہ رات  ایف سی قلعہ پر حملہ کرکے اندر گھسنے والے پانچ مسلح افراد کو  پاکستانی فورسز نے ھلاک کرنے کا دعوی کیاہے ۔ جنھوں نے  دھماکہ خیزمواد سے لدی گاڑی چیک پوسٹ کی دیوارسے ٹکرا کر اندر داخل ہوگئے تھے ۔

  ترجمان نے کہاہے کہ مذکورہ حملے میں نائک طاہرخان اورلانس نائیک طاہراقبال ھلاک ہوگئے ہیں۔ 
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے فورسز اہلکاروں کی ھلاکتیں زیادہ ہوئی ہیں ،مگر آئی ایس پی آر چھپا رہی ہے ۔

علاوہ ازیں  خضدار کے دور دراز علاقوں کوڑاسک مزار دان میں  حق نواز ولد نجم الدین سمالانی اور حامدہ بنت اللہ بخش قوم سمالانی سکنہ کونڈی مزاردان جوکہ میاں بیوی ہیں، کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔  تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

ادھر جھل مگسی کے حدود گوٹھ راہیجہ مگسی میں ملزم علی نواز مگسی نے اپنی بیٹی مسمات سلطانہ کوسیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، تاہم اس دوران  الیاس مگسی نامی شخص فائرنگ  میں معجزانہ طورپر بچ نکلنے میں  کامیاب ہوگیا ہے ۔ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا ، لیویز فورس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا، اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دریں اثناء  لورالائی تحصیل میختر کے بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے حبیب اللہ ولد خالقداد قوم حمزہ زئی نامی شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے، قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔ 

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی این پی میں ناسور کثرت بہت ہیں جنہیں میجر سرجری کی ضرورت ہے۔ میر جاوید مینگل

منگل جنوری 28 , 2025
آزادی پسند بلوچ رہنماء میر جاوید مینگل نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں ناسور کثرت بہت ہیں جنہیں ایک میجر سرجری کی ضرورت ہے۔ یہ بات میر جاوید مینگل نے صحافی اکبر نوتیزئی کی ٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے کہا جس میں اکبر نوتیزئی لکھتے ہیں کہ ‏بی این […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ