بی این ایم کے کارکن دوستا بلوچ اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

پاکستانی بربریت میں بی این ایم کے ممبر خاندان سمیت شہید

بلوچ نیشنل مومنٹ بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ مغربی بلوچستان کے علاقے حق آباد میں پاکستانی فوج کے میزائل حملے میں شہید ہونے والے بی این ایم کے کارکن دوست محمود بلوچ، ان کی اہلیہ، بچوں اور نجمہ کو انکی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ پناہ گزین تھے، پاکستانی فوجی جارحیت کی وجہ سے آبائی گاؤں پروم چھوڑ چکے تھے۔ آج، ان پر عسکریت پسندی کا لیبل لگا کر بے دردی سے قتل کر دیا گیاہے،جو کہ پاکستان کی طرف سے اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے ایک کھلا جھوٹ ہے۔

بی ایم کے چیئرمین نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں اور نہتے شہریوں سمیت معصوم جانوں کا ضیاع دل دہلا دینے والا ہے۔ پاکستان کا احتساب ہونا چاہیے۔ دنیا بھر میں بلوچ مہاجرین کے تحفظ کے لیے ہماری یو این ، یو این ایچ سی آر اور عالمی برادری سے بار بار کی جانے والی اپیلوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ آج کا واقعہ تمام خاموش مبصرین کے لیے جاگنے کی سبب ہونا چاہیے.

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پاکستانی فورسز شہدا کی نعشیں آبائی علاقہ لے جانے نہیں دے رہے ہیں ۔سرور فراز

جمعہ جنوری 19 , 2024
پاکستانی بربریت جاری

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ