
خضدار سے راولپنڈی جانے والی بس میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایم 8 سندھ بلوچستان ہائی وے پر خضدار سے راولپنڈی جانے والی بس میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات آرہی ہیں۔
دھماکے کی نوعیت کی تصدیق نہیں ہوسکی، آیا دھماکا اس وقت ہوا جب بس گزر رہی تھی یا بارودی مواد بس کے اندر رکھا گیا تھا۔