کچھی بولان کے علاقے مٹھڑی کے قریب لنک روڈ پر بارودی سرنگ پر پک اپ گاڑی آنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمی ہونے والے کی شناخت نزیر احمد ولد جان محمد سکنہ ڈھاڈر کے نام سے ہوئی ہے ۔ حاجی شہر بالاناڑی لیویز فورس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

علاوہ ازیں تربت گاڑی اور پک اپ کے درمیان تصادم سے 2 افراد جاں ھلاک ۔ جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔افسوسناک حادثہ ایم 8 شاہراہ پر جوسک کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار اور بولان گاڑی اور پک اپ میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں 2 افراد موقع پر ھلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ھلاک افراد کی نعشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
