تربت: پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے چوبیس جنوری بروز جمعہ کو قابض پاکستانی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے فورسز کو جانی و مالی نقصان سے دو چار کیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ تربت میں‌ قائم مین کیمپ (اصغر گیٹ) پر آج باره بج کر پچاس منٹ پر سرمچاروں نے اے ون کے چھ گولے داغے جو نشانے پر لگے جس کی وجہ سے قابض فوجی اہلکاروں‌کو جانی و مالی نقصان‌ پہنچا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملے کے بعد سرمچار بہترین جنگی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اپنے محفوظ ٹھکانے پہنچ گئے جبکہ قابض فوجی اہلکاروں نے حواس باختہ ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی اور مختلف مقامات پر ناکہ لگا کے عام عوام کو زدو کوب کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرمچاروں کے کامیاب حملے پورے بلوچستان میں جاری ہیں جو ان کی زمین سے وابستگی اور محبت کا اظہار ہے اور قابض کے لئے بلوچستان سے انخلا کے سوا اور کوئی‌ راستہ نہیں بچا ہے۔

انہوں آخر میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض کو نشانہ بناتی رہیگی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ  کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ھلاک ایس ایچ او زخمی

جمعہ جنوری 24 , 2025
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے ساکران میں پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او ساکران محمد امین ساسولی زخمی ہوگئے، جب کہ ہیڈ کانسٹیبل دین محمد مینگل  ہلاک ہوگیا۔ 8ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور بھی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ