وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ 5709دنوں سے جاری

بلوچستان کے مرکز ی شہر شال سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ 5709دنوں سے جاری ہے۔

سوراب سے سیاسی و سماجی کارکنان محمد عادل  بلوچ ، عبیداللہ بلوچ ، محمد یاسین بلوچ اور دیگر نے کیمپ میں آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

کیمپ کا دورہ کرنے والوں نے بلوچ جبری گمشدگیوں کو ایک انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اس المیہ کے خلاف وی بی ایم پی کا طویل ترین احتجاج ایک تاریخ ساز اقدام ہے جس کا نہ صرف دنیا معترف ہے بلکہ جبری گمشدگیوں میں ملوث عناصر کے اعصاب کو شل کرنے کا بھی باعث بن چکا ہے جس کی وجہ سے ہر بار اسے  نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اس سلسلے میں وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماماقدیر بلوچ کہا کہ عالمی اداروں اور مہذب دنیا سے تو قعات ایک طرف روزانہ کی بنیاد پر بلوچوں کی جبری گمشدگی اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی سمیت اجتماعی قبروں کی دریافت ایک اذیت کوش صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے ہیں تو وہ لمحہ بہت تکلیف دہ ہوتاہے ۔ریاست  بلوچ قوم کا محافظ نہیں بلکہ وہ اس  وسائل کی محافظ ہے جس کی وہ لوٹ کھسوٹ میں لگی ہو ئی ہے۔

ماما قدیر نے کہا کہ بلوچوں کی جبری گمشدگی اور نسل کشی  بلوچستان میں غیر مقامی آبادکاری کے خدشے کو  تقویت دے رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے کئی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں اور ممکن ہے ایسی متعدد قبریں اور بھی موجود ہوں جو آنے والے وقتوں میں بلوچوں کو تحفے کے طور پر دیئے جائیں

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نصیر آباد، سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، تین افراد زخمی ،کیچ میں کیمپ پر حملہ

جمعہ جنوری 24 , 2025
نصیر آباد،کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع نصیر آباد  میں بم دھماکہ تین افراد  زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد میں کٹوہر پل کے مقام پر سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، جس کے  زد میں آکر سڑک سے گزرنے والے کار سوار تین افراد زخمی ہوگئے ۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ