نوشکی اور دکی حملوں میں قابض فوج کے 5 اہلکار ہلاک کردیئے گئے – بی ایل اے

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے نوشکی اور دکی میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں 5 دشمن اہلکار ہلاک اور چھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج دوپہر کے وقت نوشکی شہر کے نواح میں غریب آباد بائی پاس کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا، دشمن فوج کی ایک گاڑی براہ راست حملے کی زد میں آئی۔

انہوں نے کہا ہےکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن فوج کو خودکار ہتھیاروں اور گرینیڈ لانچر سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا ہےکہ گذشتہ شب بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے نوشکی ہی میں زور آباد کے قریب مرکزی شاہراہ پر بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں شریک پانچ گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے تین گاڑیوں کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا جبکہ دو گاڑیوں کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا۔

ترجمان نے مزید  کہا ہےکہ دریں اثنا، گذشتہ شب بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے دکی میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ نے آخری بیان میں کہا ہےکہ سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے 12 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو بھاری و خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم چار دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر کوسٹل ہاوے کسٹم پوسٹ پر حملہ اسلح گاڑیاں چھین لی گئیں،  ،خضدار میں بم دھماکہ

بدھ جنوری 22 , 2025
گوادر‬ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گوادر  نلینٹ زیرو پوائنٹ کے قریب کوسٹل ہائی وے پولیس اور کسٹم پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ، ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کاروائی کے دوران اسلحہ اور سرکاری گاڑیاں چھین لیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔ چھینی گئی اشیاء میں کسٹم اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ