بساک نے بلوچستان کتاب کاروان مہم کے تحت آج ڈالبندین، خاران، کلات، منگچر، بل نگور اور حب میں کُتب میلوں کا انعقاد کیا گیا۔

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی طرف سے نئے سال کے آغاز کے موقع پر بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے شروع کیا گیا مہم آج آٹھارویں روز بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری رہا۔

بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے جاری کُتب میلے آج ڈالبندین، خاران، کلات، منگچر، بل نگور، اور حب میں  اسٹالوں کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچستان کے مختلف شہروں میں لگائے گئے کُتب میلوں کو پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے مسلسل ختم کرنے اور دوستوں کو حراساں کرنے کے باوجود طلباء و طالبات سمیت دیگر لوگ بڑی تعداد میں شرکت کر کے علم اور کتاب دوستی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

بلوچستان کتاب کاروان بلوچستان میں کتب بینی اور علمی و شعوری ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے جو کہ تنظیم کی طرف سے پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے۔
جنوری کے آغاز میں شروع کیا گیا مہم کل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری رہے گا جن میں دشت، بلیدہ، ہوشاپ، جھل مگسی، ڈالبندین، سوراب، حب اور پَنجگُور شامل ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نائیجیریا آئل ٹینکر دھماکا، 70 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

اتوار جنوری 19 , 2025
نائیجر ( مانیٹرنگ ڈیسک)  آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد خوفناک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پٹرول سے لدا ایک ٹینکر سڑک پر الٹ گیا، جس سے پٹرول بہنا شروع ہوگیا۔ مقامی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ