تربت اور زامران میں تین مختلف حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران اور تربت میں قابض پاکستانی فوج اور پولیس کو تین مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، جس سے قابض فوج جانی و مالی نقصان پہنچا جبکہ پولیس اہلکاروں کے اسلحے ضبط کرلئے۔

انہوں نے کہا ہےکہ بی ایل ایف کے اسنائپر ٹیکٹیکل ٹیم نے 17 جنوری دن کے 12 بجے کے قریب زامران میں چُر مبارکی کوہ کے مقام پر قابض فوج کے ایک اہلکار کو نشانہ بناکر ہلاک کیا، اس کے بعد دشمن فورسز کے نقل و حمل کو مدنظر رکھتے ہوئے سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں کا بھرپور استعمال کیا۔ جس سے دشمن فوج کو مزید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاہے کہ دوسرا حملہ زامران کے علاقے پگنزان میں قائم قابض فوج کی چوکی پر کیا گیا جہاں جدید و بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے دشمن فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

تیسرا حملہ تربت سنگانی سر میں قائم پولیس چوکی پر کیا، جہاں سرمچاروں نے پولیس اسلحے کو اپنے قبضے میں لیکر چوکی کو آگ لگادی اور پولیس اہلکاروں کو بلوچ ہونے کے ناطے تنبیہ کرکے چھوڑ دیا۔

ترجمان نے مزید کہا ہےکہ قابض فوج نے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو نقل مکانی پر مجبوری کیا ہے کیونکہ گوریلا جنگ کی شدت نے قابض فوج کو نفسیاتی بیمار بنادیا ہے اس لیے وہ ہر بلوچ کو سرمچار سمجھتا ہے جو اسکے لئے شکست کی نشانی ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا یےکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پولیس کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ سرمچاروں کے تعاقب کرنے سے گریز کریں ورنہ ان کو بھی نشانہ بنایا جائے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بساک نے بلوچستان کتاب کاروان مہم کے تحت آج ڈالبندین، خاران، کلات، منگچر، بل نگور اور حب میں کُتب میلوں کا انعقاد کیا گیا۔

اتوار جنوری 19 , 2025
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی طرف سے نئے سال کے آغاز کے موقع پر بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے شروع کیا گیا مہم آج آٹھارویں روز بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری رہا۔ بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے جاری کُتب میلے آج […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ